Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وبا کے باوجود فٹبال ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

اپ ڈیٹ 17 جون 2020 01:44pm

کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی کے باوجود دنیائے فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، 2022 فٹبال ورلڈ کپ کیلئے قطر میں دنیا کا پہلا فائیو اسٹاراسٹیڈیم تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر 2022 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا جس کیلئے ملک میں 8 اسٹیڈیمز کی تعمیر جاری ہے، مجوزہ 8 اسٹیڈیمز میں سے تیسرا اسٹیڈیم تیار کرلیا گیا۔۔

ال ریان شہرمیں قائم ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں 40 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، عالمی سطح پر اس اسٹیڈیم کو فائیو اسٹار کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

قطرمیں اس سے قبل خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ساؤتھ اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے، تصاویر ملاحظہ کریں۔